سورہ مزمل: آیت 13 - وطعاما ذا غصة وعذابا أليما... - اردو

آیت 13 کی تفسیر, سورہ مزمل

وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا

اردو ترجمہ

اور حلق میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

WataAAaman tha ghussatin waAAathaban aleeman

آیت 13 کی تفسیر

آیت 13{ وَّطَعَامًا ذَا غُصَّۃٍ } ”اور وہ کھانا جو حلق میں اٹک جائے گا“ اس سے مراد ”زقوم“ ہے جس کا ذکر قرآن میں متعدد بار ہوا ہے۔ اس کی تفصیل سورة الواقعہ ‘ آیت 52 کے ضمن میں دیکھی جاسکتی ہے۔ { وَّعَذَابًا اَلِیْمًا۔ } ”اور دردناک عذاب ہے۔“ یعنی یہ لوگ جہنم کا ایندھن بننے اور اس کے دردناک عذابوں کا مزہ چکھنے کے لیے کشاں کشاں اس کی طرف جا رہے ہیں ‘ لیکن ابھی ہم کچھ دیر کے لیے انہیں مہلت دینا چاہتے ہیں۔

آیت 13 - سورہ مزمل: (وطعاما ذا غصة وعذابا أليما...) - اردو