سورہ مزمل: آیت 18 - السماء منفطر به ۚ كان... - اردو

آیت 18 کی تفسیر, سورہ مزمل

ٱلسَّمَآءُ مُنفَطِرٌۢ بِهِۦ ۚ كَانَ وَعْدُهُۥ مَفْعُولًا

اردو ترجمہ

اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا؟ اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Alssamao munfatirun bihi kana waAAduhu mafAAoolan

آیت 18 کی تفسیر

آیت 18{ نِالسَّمَآئُ مُنْفَطِرٌم بِہٖط کَانَ وَعْدُہٗ مَفْعُوْلًا۔ } ”آسمان اس سے پھٹ پڑنے والا ہے ‘ اس کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔“ قیامت اس کائنات پر کہیں باہر سے نہیں آئے گی ‘ وہ اس وقت بھی اس کے اندر موجود ہے ‘ جیسے کہ سورة الاعراف میں فرمایا گیا ہے : { ثَقُلَتْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ } آیت 187 کہ وہ آسمان و زمین پر بہت بھاری ہے۔ چناچہ قیامت کا ”بھاری پن“ کائنات کے لیے ناقابل برداشت ہوا جا رہا ہے اور اب اس کے ظہور سے متعلق اللہ کا وعدہ پورا ہونے کا وقت آیا ہی چاہتا ہے۔

آیت 18 - سورہ مزمل: (السماء منفطر به ۚ كان وعده مفعولا...) - اردو