سورہ تکویر: آیت 7 - وإذا النفوس زوجت... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورہ تکویر

وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ

اردو ترجمہ

اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waitha alnnufoosu zuwwijat

آیت 7 کی تفسیر

واذا……………. زوجت ( 7:81) ” اور جب جانیں جوڑ دی جائیں گی “۔ اس کے ایک معنی یہ ہیں کہ تمام روحیں ، اجسام کے ساتھ ملادی جائیں گی ، اور ان کو دوبارہ ملا کر از سر نو زندہ کردیا جائے گا اور یہ بھی احتمال ہے کہ معنی یہ ہو کہ لوگوں کے باہم متجانس گروپ بنا دیئے جائیں گے جیسا کہ دوسری جگہ آتا ہے۔

وکنتم……………. ثلثة (7:56) ” اور تم تین گروپ ہوگے “۔ یعنی مقربین الٰہی کا گروپ ، دائیں بازو والے اور بائیں بازو والے یا کسی اور اصول تقسیم کے مطابق لوگوں کو ملا دیا جائے گا۔

آیت 7{ وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۔ } ”اور جب جانوں کے جوڑ ملائے جائیں گے۔“ یعنی پوری نسل انسانی کے مختلف افراد کی گروہ بندی کردی جائے گی۔ یہ گروہ بندی لوگوں کے اعمال اور انجام کے حوالے سے ہوگی جیسے سورة النمل ‘ آیت 83 اور سورة حٰمٓ السجدۃ ‘ آیت 19 میں اہل جہنم کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیے جانے کا ذکر آیا ہے۔ اس آیت کا مفہوم یہ بھی لیا گیا ہے کہ جب جانیں جسموں کے ساتھ جوڑ دی جائیں گی۔

آیت 7 - سورہ تکویر: (وإذا النفوس زوجت...) - اردو