سورہ عبسہ: آیت 34 - يوم يفر المرء من أخيه... - اردو

آیت 34 کی تفسیر, سورہ عبسہ

يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ

اردو ترجمہ

اُس روز آدمی اپنے بھائی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yawma yafirru almaro min akheehi

آیت 34 کی تفسیر

یوم یفر ........................ وبنیہ (34:80 تا 36) اس روز آدمی اپنے بھائی اور اپنی ماں اور اپنے باپ اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا “۔ یہی لوگ تھے کہ دنیا میں ان کے یہ روابط کسی حال میں بھی نہ ٹوٹتے تھے لیکن پس ایک سخت وکرخت چیخ ہوگی اور یہ تمام روابط ٹوٹ پھوٹ جائیں گے اور یہ تمام تعلقات کٹ جائیں گے۔

اس منظر میں خوف محض نفسیاتی خوف ہے۔ نفس انسانی پر جزع فزع کی حالت طاری ہوگی اور یہ انسان اپنے مقام اور ماحول سے جدا ہوجائے گا۔ بس وہ اپنی ہی سوچے گا۔ اس کے سامنے پریشانیوں اور خود اپنے مسائل کا انبار ہوگا۔ وہ اپنے سوا کسی کے لئے کچھ کرنے کے اہل نہ ہوگا نہ وقت اور قوت ہوگی۔

آیت 34 - سورہ عبسہ: (يوم يفر المرء من أخيه...) - اردو