سورۃ القاری (101): آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں۔ - اردو ترجمہ

اس صفحہ میں سورہ Al-Qaari'a کی تمام آیات کے علاوہ تفسیر بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) کی تمام آیات کی تفسیر بھی شامل ہے۔ پہلے حصے میں آپ سورہ القارعة کو صفحات میں ترتیب سے پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ یہ قرآن میں موجود ہے۔ کسی آیت کی تفسیر پڑھنے کے لیے اس کے نمبر پر کلک کریں۔

سورۃ القاری کے بارے میں معلومات

سورۃ القاری کی تفسیر (تفسیر بیان القرآن: ڈاکٹر اسرار احمد)

اردو ترجمہ

عظیم حادثہ!

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AlqariAAatu

اردو ترجمہ

کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ma alqariAAatu

آیت 2{ مَا الْقَارِعَۃُ۔ } ”کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی !“ قَرْع کے معنی ایک چیز کو کسی دوسری چیز پر زور سے دے مارنے کے ہیں۔ جیسے دروازے کو زور زور سے کھٹکھٹانا۔ اس لغوی معنی کی مناسبت سے قارعہ کا لفظ ہولناک حادثے اور عظیم مصیبت کے لیے بولا جاتا ہے۔ چناچہ جب کوئی قوم کسی حادثہ فاجعہ یا عظیم آفت کا شکار ہو تو عرب کہتے ہیں : قَرَعَتْھُمُ الْقَارِعَۃُ۔۔۔۔ یعنی وہ قیامت جب آئے گی تو پوری کائنات کو کھٹکھٹا ڈالے گی اور دنیا کی ہرچیز کو تہ وبالا کر دے گی۔ تمام اجرامِ فلکی آپس میں ٹکرائیں گے جس سے خوفناک دھماکے ہوں گے اور دل دہلادینے والی آوازیں پیدا ہوں گی۔

اردو ترجمہ

تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama adraka ma alqariAAatu

اردو ترجمہ

وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yawma yakoonu alnnasu kaalfarashi almabthoothi

اردو ترجمہ

اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Watakoonu aljibalu kaalAAihni almanfooshi

آیت 5{ وَتَـکُوْنُ الْجِبَالُ کَالْعِہْنِ الْمَنْفُوْشِ۔ } ”اور پہاڑ دھنی ہوئی اون کی مانند ہوجائیں گے۔“ العِھْن : رنگ دار اون کو کہتے ہیں اور مَنْفُوْش کے معنی ہیں دھنی ہوئی۔ یعنی پہاڑ اپنی جگہ پر قائم نہیں رہیں گے بلکہ ریزہ ریزہ ہو کر رنگ دار اون کی طرح ہوا میں اُڑ رہے ہوں گے۔

اردو ترجمہ

پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faamma man thaqulat mawazeenuhu

آیت 6{ فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُہٗ۔ } ”تو جن لوگوں کے نیکیوں کے پلڑے بھاری ہوں گے۔“ یہاں یہ نکتہ خصوصی طور پر لائق توجہ ہے کہ ان آیات میں ایک ہی قسم کے وزن یا میزان کے ایک ہی پلڑے کا ذکر آیا ہے۔ اس بارے میں عام رائے یہ ہے کہ ”مَوَازین“ سے مراد یہاں نیکیوں کا وزن ہے۔ یعنی حساب کے وقت ہر شخص کی نیکیوں کا وزن کر کے دیکھا جائے گا کہ یہ وزن ”مطلوبہ معیار“ کے مطابق ہے یا نہیں۔ اور یہ ”مطلوبہ معیار“ بھی ہر شخص کا الگ الگ اس کے ”شاکلہ“ کے مطابق ہوگا۔ ظاہر ہے ہر شخص کی استطاعت پیدائشی صلاحیتوں اور ماحول کے منفی و مثبت اثرات کے مطابق دوسرے شخص کی استطاعت سے مختلف ہوگی اور ہر شخص اپنی استطاعت کی حد تک ہی اللہ تعالیٰ کے ہاں مکلف ہوگا : { لاَ یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلاَّ وُسْعَہَاط } البقرۃ : 286 ”اللہ تعالیٰ نہیں ذمہ دار ٹھہرائے گا کسی جان کو مگر اس کی وسعت کے مطابق“۔ چناچہ ہر شخص کے شاکلہ یعنی اس کے جینز genes کی طرف سے اسے حاصل ہونے والی صلاحیتوں اور ماحول کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے لیے نیکیوں کے وزن کا ایک خاص معیار مقرر کیا جائے گا۔ اگر تو اس کی نیکیوں کے وزن مَوَازِیْنُـہٗ کو اس معیار کے مطابق پایا گیا تو اسے کامیابی کا پروانہ مل جائے گا۔

اردو ترجمہ

وہ دل پسند عیش میں ہوگا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fahuwa fee AAeeshatin radiyatin

اردو ترجمہ

اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waamma man khaffat mawazeenuhu

اردو ترجمہ

اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faommuhu hawiyatun

اردو ترجمہ

اور تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama adraka ma hiyah

اردو ترجمہ

بھڑکتی ہوئی آگ

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Narun hamiyatun
600