سورۃ المطففین (83): آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں۔ - اردو ترجمہ

اس صفحہ میں سورہ Al-Mutaffifin کی تمام آیات کے علاوہ تفسیر بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) کی تمام آیات کی تفسیر بھی شامل ہے۔ پہلے حصے میں آپ سورہ المطففين کو صفحات میں ترتیب سے پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ یہ قرآن میں موجود ہے۔ کسی آیت کی تفسیر پڑھنے کے لیے اس کے نمبر پر کلک کریں۔

سورۃ المطففین کے بارے میں معلومات

Surah Al-Mutaffifin
سُورَةُ المُطَفِّفِينَ
صفحہ 587 (آیات 1 سے 6 تک)

سورۃ المطففین کو سنیں (عربی اور اردو ترجمہ)

سورۃ المطففین کی تفسیر (تفسیر بیان القرآن: ڈاکٹر اسرار احمد)

اردو ترجمہ

تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun lilmutaffifeena

آیت 1{ وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ۔ } ”ہلاکت ہے کمی کرنے والوں کے لیے۔“ وَیْل کے معنی تباہی ‘ بربادی اور ہلاکت کے بھی ہیں اور یہ جہنم کی ایک وادی کا نام بھی ہے۔ ’ طف ‘ لغوی اعتبار سے حقیر سی چیز کو کہا جاتا ہے۔ اسی معنی میں یہ لفظ کم تولنے یا کم ماپنے کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مُطَفِّف وہ ہے جو حق دار کو اس کا پورا حق نہیں دیتا بلکہ اس میں کمی کردیتا ہے۔ ظاہر ہے جو شخص ماپ تول میں کمی کرتا ہے وہ اپنے اس عمل کے ذریعے متعلقہ چیز کی بہت تھوڑی سی مقدار ہی ناحق بچا پاتا ہے۔ اس کے باوجود اسے یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ اتنی حقیر سی چیز کے لیے اپنا ایمان فروخت کر رہا ہے۔ بہرحال اس آیت میں کم تولنے یا کم ماپنے والوں کو آخرت میں بربادی اور جہنم کی نوید سنائی گئی ہے۔

اردو ترجمہ

جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allatheena itha iktaloo AAala alnnasi yastawfoona

اردو ترجمہ

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waitha kaloohum aw wazanoohum yukhsiroona

اردو ترجمہ

کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن،

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ala yathunnu olaika annahum mabAAoothoona

اردو ترجمہ

یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Liyawmin AAatheemin

اردو ترجمہ

اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yawma yaqoomu alnnasu lirabbi alAAalameena

آیت 6{ یَّوْمَ یَـقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ } ”جس دن کہ لوگ کھڑے ہوں گے تمام جہانوں کے رب کے سامنے۔“ ناپ تول میں کمی کرتے ہوئے ہاتھ کو ہلکی سی جنبش دینا بظاہر تو ایک معمولی سا عمل ہے لیکن ”تل کی اوٹ میں پہاڑ“ کے مصداق ایسا کرنے والے کی اس حرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ یا تو اس کا بعث بعد الموت پر یقین نہیں یا پھر اسے اس کی پروا نہیں کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔

587