سورہ عبسہ: آیت 7 - وما عليك ألا يزكى... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورہ عبسہ

وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ

اردو ترجمہ

حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama AAalayka alla yazzakka

آیت 7 کی تفسیر

وما ............ یزکی (7:80) اگر وہ پاکیزگی اختیار نہیں کرتا تو اس کی ذمہ داری آپ پر نہیں ہے “۔ اگر وہ اپنی موجودہ گندی حالت اور ناپاکی کو جاری ہی رکھنا چاہتا ہے تو آپ پر کیا ذمہ داری ہے۔ اس کے کرتوتوں کی باز پرس آپ سے نہ ہوگی۔ آپ نہ اس کے ذمہ دار ہیں ، نہ اس کا مواخذہ آپ سے ہوگا۔ اور وہ جو آپ کے پاس دوڑ کر آتا ہے۔

آیت 7 - سورہ عبسہ: (وما عليك ألا يزكى...) - اردو