سورہ ذاریات: آیت 39 - فتولى بركنه وقال ساحر أو... - اردو

آیت 39 کی تفسیر, سورہ ذاریات

فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

اردو ترجمہ

تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fatawalla biruknihi waqala sahirun aw majnoonun

آیت 39 کی تفسیر

آیت 39{ فَتَوَلّٰی بِرُکْنِہٖ } ”تو اس نے منہ موڑ لیا اپنی شان و شوکت کے گھمنڈ میں“ { وَقَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ۔ } ”اور کہا کہ یہ ساحر ہے یا مجنون ہے۔“ یعنی فرعون نے بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو وہی القابات دیے تھے جو اہل مکہ حضور ﷺ کو دے رہے تھے۔

آیت 39 - سورہ ذاریات: (فتولى بركنه وقال ساحر أو مجنون...) - اردو