سورۃ الاحزاب: آیت 54 - إن تبدوا شيئا أو تخفوه... - اردو

آیت 54 کی تفسیر, سورۃ الاحزاب

إِن تُبْدُوا۟ شَيْـًٔا أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمًا

اردو ترجمہ

تم خواہ کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ کو ہر بات کا علم ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

In tubdoo shayan aw tukhfoohu fainna Allaha kana bikulli shayin AAaleeman

آیت 54 کی تفسیر

ان تبدوا شیئا ۔۔۔۔۔۔ شئ علیما (33: 54) ” “۔ لہٰذا یہ سب معاملہ اللہ کے اختیار میں ہے۔ وہ ہر ظاہر اور چھپے کا جاننے والا ہے۔ ہر تدبیر اور ہر سوچ کو جانتا ہے اور یہ معاملہ اس کے ہاں ہے بھی گناہ کبیر۔ اگر کوئی پھر بھی اس کے ساتھ الجھتا ہے تو وہ اللہ کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور جس نے اللہ سے جنگ کی وہ مٹ گیا۔ اس عام حجاب کے بعد ازواج مطہرات کے لیے بعض محرمات سے پر وہ نہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ ان کے سامنے آسکتی ہیں۔

آیت 54 { اِنْ تُبْدُوْا شَیْئًا اَوْ تُخْفُوْہُ فَاِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمًا } ”خواہ تم کسی چیز کو ظاہر کرو خواہ چھپائو ‘ اللہ یقینا ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔“

آیت 54 - سورۃ الاحزاب: (إن تبدوا شيئا أو تخفوه فإن الله كان بكل شيء عليما...) - اردو