سورۃ الاعلیٰ: آیت 19 - صحف إبراهيم وموسى... - اردو

آیت 19 کی تفسیر, سورۃ الاعلیٰ

صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ

اردو ترجمہ

ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Suhufi ibraheema wamoosa

آیت 19 کی تفسیر

آیت 19{ صُحُفِ اِبْرٰہِیْمَ وَمُوْسٰی۔ } ”یعنی ابراہیم اور موسیٰ e کے صحیفوں میں۔“ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے صحائف تو آج بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں ‘ البتہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحائف کا آج بظاہر کہیں نشان نہیں ملتا۔ اس حوالے سے میری رائے یہ ہے اور میں اپنی اس رائے کا اظہار قبل ازیں بھی متعدد بار کرچکا ہوں کہ ہندوئوں کے اپنشد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحائف ہی کی بگڑی ہوئی شکلیں ہیں۔

آیت 19 - سورۃ الاعلیٰ: (صحف إبراهيم وموسى...) - اردو