وہ بلا اچانک آئے گی اور اِنہیں اِس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دفع کر سکیں گے اور نہ اِن کو لمحہ بھر مُہلت ہی مل سکے گی
انگریزی ٹرانسلیٹریشن
Bal tateehim baghtatan fatabhatuhum fala yastateeAAoona raddaha wala hum yuntharoona
آیت 40 کی تفسیر
آیت 40 بَلْ تَاْتِیْہِمْ بَغْتَۃً فَتَبْہَتُہُمْ ”یعنی ان کے ہوش کھو دے گی۔ یہ وہی لفظ ب ہ ت ہے جو البقرہ : 258 میں نمرود کے بارے میں آیا ہے : فَبُہِتَ الَّذِیْ کَفَرَ ط ”تو یہ سن کر وہ کافرّ ہکا بکا رہ گیا۔“