سورہ عنکبوت: آیت 54 - يستعجلونك بالعذاب وإن جهنم لمحيطة... - اردو

آیت 54 کی تفسیر, سورہ عنکبوت

يَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌۢ بِٱلْكَٰفِرِينَ

اردو ترجمہ

یہ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں، حالانکہ جہنم ان کافروں کو گھیرے میں لے چکی ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

YastaAAjiloonaka bialAAathabi wainna jahannama lamuheetatun bialkafireena

آیت 54 کی تفسیر

آیت 54 یَسْتَعْجِلُوْنَکَ بالْعَذَابِ ط ”یہ جملہ پھر سے دہرایا گیا ہے ‘ یہ بہت لطیف انداز ہے۔وَاِنَّ جَہَنَّمَ لَمُحِیْطَۃٌم بالْکٰفِرِیْنَ ”جہنم کی آگ ایک غیر مرئی چیز ہے ‘ اس لیے انہیں یہ نظر نہیں آرہی ‘ لیکن حقیقت میں یہ انہیں چاروں طرف سے گھیر چکی ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی مخالف فوج کسی شہر کی فصیل کے قریب پہنچ کر شہر کا محاصرہ بھی کرلے لیکن شہر کے باسیوں کو اس کی خبر ہی نہ ہو۔

آیت 54 - سورہ عنکبوت: (يستعجلونك بالعذاب وإن جهنم لمحيطة بالكافرين...) - اردو