سورہ اعراف: آیت 68 - أبلغكم رسالات ربي وأنا لكم... - اردو

آیت 68 کی تفسیر, سورہ اعراف

أُبَلِّغُكُمْ رِسَٰلَٰتِ رَبِّى وَأَنَا۠ لَكُمْ نَاصِحٌ أَمِينٌ

اردو ترجمہ

تم کو اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں، اور تمہارا ایسا خیر خواہ ہوں جس پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Oballighukum risalati rabbee waana lakum nasihun ameenun

آیت 68 کی تفسیر

آیت 68 اُبَلِّغُکُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَاَنَا لَکُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ میں تو وہی بات ہو بہو تم تک پہنچا رہا ہوں جو اللہ کی طرف سے آرہی ہے ‘ اس لیے کہ مجھے تمہاری خیر خواہی مطلوب ہے۔ میں تمہارا ایسا خیر خواہ ہوں جس پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

آیت 68 - سورہ اعراف: (أبلغكم رسالات ربي وأنا لكم ناصح أمين...) - اردو