سورۃ البقرہ: آیت 43 - وأقيموا الصلاة وآتوا الزكاة واركعوا... - اردو

آیت 43 کی تفسیر, سورۃ البقرہ

وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱرْكَعُوا۟ مَعَ ٱلرَّٰكِعِينَ

اردو ترجمہ

نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور جو لوگ میرے آگے جھک رہے ہیں اُن کے ساتھ تم بھی جھک جاؤ

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waaqeemoo alssalata waatoo alzzakata wairkaAAoo maAAa alrrakiAAeena

آیت 43 کی تفسیر

اس کے بعد اللہ تعالیٰ انہیں دعوت دیتے ہیں کہ بدبختو قافلہ ایمان جارہا ہے ، اس میں شامل ہوجاؤ، جماعت کا ساتھ دو ، ورنہ مٹ جاؤگے ، مذموم تعصبات کو چھوڑ دو اور اس انفرادیت کو ترک کرکے مسلمانوں کے ساتھ اجتماعی عبادات اور فرائض ادا کرو۔ اس لئے کہ علیحدگی پسندی زمانہ قدیم سے یہودیوں کی عادت مستمر چلی آرہی ہے ۔ وَأَقِيمُوا الصَّلاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

” نماز قائم کرو ۔ زکوٰۃ دو اور جو لوگ میرے آگے جھک رہے ہیں ، ان کے ساتھ تم بھی جھک جاؤ۔

آیت 43 وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَارْکَعُوْا مَعَ الرَّاکِعِیْنَ ”یعنی باجماعت نماز ادا کیا کرو۔اوّل تو یہود نے رکوع کو اپنے ہاں سے خارج کردیا تھا ‘ ثانیاً باجماعت نماز ان کے ہاں ختم ہوگئی تھی۔ چناچہ انہیں رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ گویا صراحت کی جا رہی ہے کہ نبی آخر الزماں ﷺ پر صرف ایمان لانا ہی نجات کے لیے کافی نہیں ‘ بلکہ تمام اصول میں آپ ﷺ ‘ کی پیروی ضروری ہے۔ نماز بھی آپ ﷺ کے طریقے پر پڑھو جس میں رکوع بھی ہو اور جو باجماعت ہو۔

آیت 43 - سورۃ البقرہ: (وأقيموا الصلاة وآتوا الزكاة واركعوا مع الراكعين...) - اردو