سورۃ البروج: آیت 22 - في لوح محفوظ... - اردو

آیت 22 کی تفسیر, سورۃ البروج

فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ

اردو ترجمہ

اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fee lawhin mahfoothin

آیت 22 کی تفسیر

آیت 22{ فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۔ } ”لوحِ محفوظ میں نقش ہے۔“ یعنی اصل قرآن مجید اللہ تعالیٰ کے پاس لوح محفوظ میں ہے۔ جس مقام کا ذکر یہاں لوحٍ مَّحْفوظ کے نام سے ہوا ہے ‘ سورة الزخرف کی آیت 4 میں اسے اُمُّ الْکِتٰب ‘ سورة الواقعہ کی آیت 78 میں کِتٰبٍ مَّـکْنُوْن اور سورة عبس کی آیات 13 اور 14 میں اسے صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ مَّرْفُوْعَۃٍ مُّطَھَّرَۃٍ کہا گیا ہے۔

آیت 22 - سورۃ البروج: (في لوح محفوظ...) - اردو