سورۃ الفتح: آیت 19 - ومغانم كثيرة يأخذونها ۗ وكان... - اردو

آیت 19 کی تفسیر, سورۃ الفتح

وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا

اردو ترجمہ

اور بہت سا مال غنیمت انہیں عطا کر دیا جسے وہ (عنقریب) حاصل کریں گے اللہ زبردست اور حکیم ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wamaghanima katheeratan yakhuthoonaha wakana Allahu AAazeezan hakeeman

آیت 19 کی تفسیر

ومغانم کثیرۃ یاخذونھا (48 : 19) “ اور بہت سا مال غنیمت انہیں عطا کردیا جسے وہ عنقریب حاصل کریں گے ” یا تو فتح کے ساتھ یہ اموال ملے اگر مراد فتح خیبر ہو ، یا فتح کے بعد ملنے والے اموال غنیمت ۔ اگر ہم خود اس صلح ہی کو فتح قرار دیں کیونکہ اس مصالحت کی وجہ سے مسلمان کئی دوسری فتوحات کے لئے فارغ ہوگئے۔

وکاین اللہ عزیزا حکیما (48 : 19) “ اور اللہ زبردست اور حکیم ہے ”۔ یہ تمام آیات کا نتیجہ ہے یعنی اللہ کی رضا ، فتح اور بیشمار اموال غنیمت کے وعدے میں اللہ کی قوت ، قدرت اور حکمت و تدبیر کار فرما ہے۔ اور قوت اور حکمت ہی سے اللہ اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔

اس اعلان کے بعد کہ اللہ کی ذات ان بیعت کرنے والوں سے راضی ہوگئی ہے ، اب بات کا رخ خود مومنین کی طرف مڑ جاتا ہے ، اب وہ مخاطب ہیں۔ صلح ، فتح ، ہدایت اور غنیمت ہر بات کی جاتی ہے جو انہیں دی جارہی ہے :

آیت 19 { وَّمَغَانِمَ کَثِیْرَۃً یَّاْخُذُوْنَہَا وَکَانَ اللّٰہُ عَزِیْزًا حَکِیْمًا } ”اور بہت سے اموالِ غنیمت جو وہ حاصل کریں گے۔ اور اللہ زبردست ‘ حکمت والا ہے۔“

آیت 19 - سورۃ الفتح: (ومغانم كثيرة يأخذونها ۗ وكان الله عزيزا حكيما...) - اردو