سورۃ الفرقان: آیت 14 - لا تدعوا اليوم ثبورا واحدا... - اردو

آیت 14 کی تفسیر, سورۃ الفرقان

لَّا تَدْعُوا۟ ٱلْيَوْمَ ثُبُورًا وَٰحِدًا وَٱدْعُوا۟ ثُبُورًا كَثِيرًا

اردو ترجمہ

(اُس وقت ان سے کہا جائے گا کہ) آج ایک موت کو نہیں بہت سی موتوں کو پکارو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La tadAAoo alyawma thubooran wahidan waodAAoo thubooran katheeran

آیت 14 کی تفسیر

آیت 14 لَا تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّادْعُوْا ثُبُوْرًا کَثِیْرًااب تم موت کو پکارتے رہو ‘ اس کے لیے مسلسل دعائیں مانگتے رہو ‘ مگر تمہاری ان دعاؤں سے تمہیں موت آئے گی نہیں۔ اب تو تمہیں مسلسل زندہ رہنا اور عذاب کی تکلیف کو جھیلنا ہوگا۔ اس عذاب کی شدت میں نہ تو کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ ہی موت آکر تمہیں اس سے چھٹکارا دلائے گی۔

آیت 14 - سورۃ الفرقان: (لا تدعوا اليوم ثبورا واحدا وادعوا ثبورا كثيرا...) - اردو