وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے) تمہارا رب ہے ہر چیز کا خالق اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کدھر سے بہکائے جا رہے ہو؟
انگریزی ٹرانسلیٹریشن
Thalikumu Allahu rabbukum khaliqu kulli shayin la ilaha illa huwa faanna tufakoona
آیت 62 کی تفسیر
آیت 62 { ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ خَالِقُ کُلِّ شَیْئٍ ”وہ ہے اللہ تمہارا رب جو ہرچیز کا خالق ہے۔“ { لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَز فَاَنّٰی تُؤْفَکُوْنَ } ”اس کے سوا کوئی معبود نہیں ‘ تو کہاں سے تم پھرائے جا رہے ہو !“