سورۃ الحاقہ: آیت 35 - فليس له اليوم هاهنا حميم... - اردو

آیت 35 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَٰهُنَا حَمِيمٌ

اردو ترجمہ

لہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Falaysa lahu alyawma hahuna hameemun

آیت 35 کی تفسیر

فلیس لہ ............ الخاطون

اس بدبخت شخص کے انجام بد کا یہ تکمیلی بیان ہے۔ یہ اللہ عظیم پر ایمان نہ لاتا تھا۔ مساکین کی ضروریات بھی فراہم نہ کرتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اب قیامت میں اس کا کوئی دوست نہیں ہے۔

فلیس ................ حمیم (96 : 53) ” لہٰذا آج یہاں اس کا کوئی غم خوار نہیں ہے “ اور اس کے وہاں کھانے کا انتظام مساکین سے بھی بدتر ہے۔

ولا طعام ............ غسلین (96 : 63) ” زخموں کے دھو ون کے سوا اس کے لئے کوئی کھانا نہیں ہے “۔ غسلین سے مراد اہل جہنم کی پیپ اور زخموں کے پانی اور اس پانی کو کہتے ہیں جو زخموں کے دھونے سے نکلتا ہے۔ ایسے گندہ لوگوں کے لئے ، اب ایسی ہی گندی خوراک موزوں ہے۔ کیونکہ اس شخص کا دل مساکین پر رحم سے خالی تھا۔

آیت 35 - سورۃ الحاقہ: (فليس له اليوم هاهنا حميم...) - اردو