سورۃ الحاقہ: آیت 40 - إنه لقول رسول كريم... - اردو

آیت 40 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ

اردو ترجمہ

یہ ایک رسول کریم کا قول ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Innahu laqawlu rasoolin kareemin

آیت 40 کی تفسیر

آیت 40{ اِنَّہٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ کَرِیْمٍ۔ } ”یہ قول ہے ایک رسول کریم کا۔“ اصل میں تو یہ اللہ کا کلام ہے۔ اللہ تعالیٰ سے حضرت جبرائیل علیہ السلام نے سنا۔ پھر حضرت جبرائیل سے حضرت محمد ﷺ نے سنا اور اب وہ لوگوں کو سنا رہے تھے۔ چناچہ ایک لحاظ سے یہ جبرائیل علیہ السلام کا قول تھا اور دوسرے لحاظ سے حضور ﷺ کا قول۔

آیت 40 - سورۃ الحاقہ: (إنه لقول رسول كريم...) - اردو