سورۃ الحاقہ: آیت 48 - وإنه لتذكرة للمتقين... - اردو

آیت 48 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ

اردو ترجمہ

درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wainnahu latathkiratun lilmuttaqeena

آیت 48 کی تفسیر

اب آخری اختتامیہ آتا ہے۔ اس میں فیصلہ کن بات بیان کردی جاتی ہے اس دین کی حقیقت کیا ہے ؟

وانہ .................... لحق الیقین

” یہ قرآن صرف ان دلوں کو نصیحت دے سکتا ہے جن کے اندر جو ابدہی کا کسی قدر خوف ہو یعنی جس حقیقت کو قرآن لے کر آیا ہے ، وہ ان کے دلوں کے اندر موجود ہو۔ اور قرآن ان کو یاد دلائے کہ اسے بھی یاد کرو ، اور دلوں کو اس پر ابھارے۔ رہے وہ لوگ جو سرے سے ڈرتے ہی نہیں تو ان کے دل غافل اور اندھے ہیں ، مسخ شدہ ہیں۔ وہ نور معرفت اور نصیحت سے محروم ہیں اور نہ قرآن ان کے لئے مفید ہے۔

آیت 48{ وَاِنَّہٗ لَتَذْکِرَۃٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ۔ } ”اور یقینا یہ تو ایک یاد دہانی ہے متقین کے لیے۔“ یہ کلام ان لوگوں کے لیے نصیحت ہے جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور نیکی و بدی میں تمیز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

آیت 48 - سورۃ الحاقہ: (وإنه لتذكرة للمتقين...) - اردو