سورۃ الحاقہ: آیت 49 - وإنا لنعلم أن منكم مكذبين... - اردو

آیت 49 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ

اردو ترجمہ

اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wainna lanaAAlamu anna minkum mukaththibeena

آیت 49 کی تفسیر

وانا .................... مکذبین (96 : 94) ” اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں “۔ لیکن بعض لوگوں کے جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدل جاتی ۔ اس طرح تمہارا یہ فعل حقائق کو نہیں بدل سکتا۔

آیت 49{ وَاِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْکُمْ مُّکَذِّبِیْنَ۔ } ”اور ہمیں خوب معلوم ہے کہ تم میں کچھ لوگ جھٹلانے والے بھی ہیں۔“ وہ ہمارے کلام کو جھٹلانے پر کمربستہ ہوچکے ہیں کہ جو چاہے ہو وہ اسے اللہ کا کلام نہیں مانیں گے۔

آیت 49 - سورۃ الحاقہ: (وإنا لنعلم أن منكم مكذبين...) - اردو