سورۃ الحاقہ: آیت 51 - وإنه لحق اليقين... - اردو

آیت 51 کی تفسیر, سورۃ الحاقہ

وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ

اردو ترجمہ

اور یہ بالکل یقینی حق ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wainnahu lahaqqu alyaqeeni

آیت 51 کی تفسیر

وانہ ............ الیقین (96 : 15) ” اور یہ بالکل یقینی حق ہے “۔ جھٹلانے والوں کے جھٹلانے کے باوجود یہ حق ہے۔ یقینی ہے۔ صرف یقینی نہیں بلکہ حق الیقین ہے۔ حق الیقین ایک خاص انداز کی تاکید ہے جو لفظاً بھی زور دار ہے اور معناً بھی تاکید ہے۔ مطلب یہ ہے کہ سچائی میں یہ گہرا ہے۔ یقین میں نہایت گہرا ہے اور جو کچھ اس میں بیان ہوا ہے یہ حق اور سچائی ہے۔ ایک ایک آیت میں جو کچھ کہا گیا ہے اس کا سرچشمہ خدا تعالیٰ ہے۔

یہ ہے اس دین کا مزاج اور طبیعت اور یقینی نتیجہ۔ نہ یہ شاعری ہے نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے۔ نہ یہ اللہ پر افتراء ہے۔ بلکہ یہ اللہ رب العالمین کی طرف سے نازل شدہ ہے اور یہ متقی لوگوں کے لئے تذکرہ اور یاد دہانی ہے۔ اور حق الیقین ہے۔

آیت 51{ وَاِنَّہٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ۔ } ”اور یقینا یہ قرآن بالکل یقینی حق ہے۔“ یہ ایسا یقین ہے جو سراسر حق ہے ‘ جس میں باطل کی ذرا ملاوٹ تک نہیں۔

آیت 51 - سورۃ الحاقہ: (وإنه لحق اليقين...) - اردو