سورہ الحج: آیت 16 - وكذلك أنزلناه آيات بينات وأن... - اردو

آیت 16 کی تفسیر, سورہ الحج

وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَٰهُ ءَايَٰتٍۭ بَيِّنَٰتٍ وَأَنَّ ٱللَّهَ يَهْدِى مَن يُرِيدُ

اردو ترجمہ

ایسی ہی کھُلی کھُلی باتوں کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے، اور ہدایت اللہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wakathalika anzalnahu ayatin bayyinatin waanna Allaha yahdee man yureedu

آیت 16 کی تفسیر

وکذلک ……من یرید (16)

اللہ نے ہدایت اور ضلالت کا فیصلہ پہلے ہی کردیا ہے ، جو ہدایت طلب کرے گا ، تو اللہ کا ارادہ اس کی ہدایت کی شکل میں حقیقت کا روپ اختیار کرلے گا۔ یہ اللہ کی سنت کے مطابق ہوگا ، اور جس نے ضلالت طلب کی تو اسے ضلالت ملے گی۔ یہاں اللہ نے صرف ہدایت ہی کا ذکر فرمایا ہے۔ کیونکہ ان آیات میں مضمون ہدایت ہی کا ہے کہ وہ ایک صحتمند دل میں کس طرح داخل ہوتی ہے۔

رہے وہ فرقے اور مذاہب جو ایک دوسرے کے ساتھ الجھے ہوئے ہیں ، ان میں سے حق پر کون ہے ؟ تو اس کا فیصلہ اس دنیا میں ہونا تو مشکل ہے ، قیامت کے دن اللہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ اللہ ہی جانتا ہے کہ ان کے عقائد میں حق کہاں ہے اور باطل کیا ہے ؟

آیت 16 - سورہ الحج: (وكذلك أنزلناه آيات بينات وأن الله يهدي من يريد...) - اردو