سورہ الحج: آیت 51 - والذين سعوا في آياتنا معاجزين... - اردو

آیت 51 کی تفسیر, سورہ الحج

وَٱلَّذِينَ سَعَوْا۟ فِىٓ ءَايَٰتِنَا مُعَٰجِزِينَ أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلْجَحِيمِ

اردو ترجمہ

اور جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے وہ دوزخ کے یار ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waallatheena saAAaw fee ayatina muAAajizeena olaika ashabu aljaheemi

آیت 51 کی تفسیر

آیت 51 وَالَّذِیْنَ سَعَوْا فِیْٓ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓءِکَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ ”یعنی وہ لوگ جن کی ساری بھاگ دوڑ اور تگ و دو اللہ تعالیٰ کی آیات کو ناکام اور غیر مؤثر بنانے ‘ گویا اللہ تعالیٰ کی مخالفت اور اس کی منصوبہ بندی کی راہ میں روڑے اٹکانے میں ہے وہ جہنم کا ایندھن بنیں گے۔

آیت 51 - سورہ الحج: (والذين سعوا في آياتنا معاجزين أولئك أصحاب الجحيم...) - اردو