سورہ الحجر: آیت 29 - فإذا سويته ونفخت فيه من... - اردو

آیت 29 کی تفسیر, سورہ الحجر

فَإِذَا سَوَّيْتُهُۥ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِى فَقَعُوا۟ لَهُۥ سَٰجِدِينَ

اردو ترجمہ

جب میں اُسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح سے کچھ پھونک دوں تو تم سب اس کے آگے سجدے میں گر جانا"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faitha sawwaytuhu wanafakhtu feehi min roohee faqaAAoo lahu sajideena

آیت 29 کی تفسیر

آیت 29 فَاِذَا سَوَّيْتُهٗ کسی بھی تخلیق کے بعد اس کا تسویہ ضروری ہوتا ہے۔ پہلے بنیادی ڈھانچہ بنایا جاتا ہے اور پھر اس کی نوک پلک سنواری جاتی ہے۔ جیسے ایک عمارت کا ڈھانچہ کھڑا کرنے کے بعد اس کی آرائش و زیبائش کی جاتی ہے اور رنگ و روغن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

آیت 29 - سورہ الحجر: (فإذا سويته ونفخت فيه من روحي فقعوا له ساجدين...) - اردو