سورہ الحجر: آیت 53 - قالوا لا توجل إنا نبشرك... - اردو

آیت 53 کی تفسیر, سورہ الحجر

قَالُوا۟ لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٍ

اردو ترجمہ

اُنہوں نے جواب دیا "ڈرو نہیں، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo la tawjal inna nubashshiruka bighulamin AAaleemin

آیت 53 کی تفسیر

آیت 53 قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِيْمٍ فرشتوں نے حضرت ابراہیم کو حضرت اسحاق کی ولادت کی خوشخبری دی۔ حضرت اسماعیل کی ولادت اس سے چند برس قبل ہوچکی تھی۔ واضح رہے کہ قرآن حکیم میں حضرت اسماعیل کے لیے ”غلام حلیم“ اور حضرت اسحاق کے لیے ”غلام علیم“ کے الفاظ آتے ہیں۔

آیت 53 - سورہ الحجر: (قالوا لا توجل إنا نبشرك بغلام عليم...) - اردو