سورہ الحجر: آیت 56 - قال ومن يقنط من رحمة... - اردو

آیت 56 کی تفسیر, سورہ الحجر

قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِۦٓ إِلَّا ٱلضَّآلُّونَ

اردو ترجمہ

ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala waman yaqnatu min rahmati rabbihi illa alddalloona

آیت 56 کی تفسیر

آیت 56 قَالَ وَمَنْ يَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖٓ اِلَّا الضَّاۗلُّوْنَ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور رحمت سے حضرت ابراہیم کو ستاسی 87 برس کی عمر میں بیٹا عطا کیا۔ اسی طرح کا معاملہ حضرت زکریا کے ساتھ بھی پیش آیا۔ حضرت زکریا کی زوجہ محترمہ ساری عمر بانجھ رہیں مگر جب وہ دونوں میاں بیوی بہت بوڑھے ہوچکے تھے تو اللہ نے انہیں بیٹا حضرت یحییٰ عطا کیا۔

آیت 56 - سورہ الحجر: (قال ومن يقنط من رحمة ربه إلا الضالون...) - اردو