سورہ الحجر: آیت 92 - فوربك لنسألنهم أجمعين... - اردو

آیت 92 کی تفسیر, سورہ الحجر

فَوَرَبِّكَ لَنَسْـَٔلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

اردو ترجمہ

تو قسم ہے تیرے رب کی، ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fawarabbika lanasalannahum ajmaAAeena

آیت 92 کی تفسیر

آیت 92 فَوَرَبِّكَ لَنَسْــَٔـلَنَّهُمْ اَجْمَعِيْنَ اس آیت کا مضمون اور انداز وہی ہے جو اس سے پہلے ہم سورة الاعراف میں پڑھ چکے ہیں : فَلَنَسْءَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْہِمْ وَلَنَسْءَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَ ”ہم لازماً پوچھ کر رہیں گے ان سے بھی جن کی طرف رسولوں کو بھیجا گیا اور ان سے بھی جن کو رسول بنا کر بھیجا گیا“۔ چناچہ اے نبی یہ تھوڑے وقت کی بات ہے ہم ان سے ایک ایک چیز کا حساب لے کر رہیں گے۔

آیت 92 - سورہ الحجر: (فوربك لنسألنهم أجمعين...) - اردو