سورۃ الجن: آیت 15 - وأما القاسطون فكانوا لجهنم حطبا... - اردو

آیت 15 کی تفسیر, سورۃ الجن

وَأَمَّا ٱلْقَٰسِطُونَ فَكَانُوا۟ لِجَهَنَّمَ حَطَبًا

اردو ترجمہ

اور جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waama alqasitoona fakanoo lijahannama hataban

آیت 15 کی تفسیر

واما .................... حطبا (2751) ” جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنم کا ایندھن بننے والا ہیں “۔ یعنی ان کے جہنمی ہونے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور جب یہ جہنم میں پھینکے جائیں گے تو جہنم کی آگ ان کی وجہ سے اس طرح تیز ہوگی جس طرح خشک ایندھن کی وجہ سے آگ زیادہ مشتعل ہوجاتی ہے۔

اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جنات کو بھی جہنم کا عذاب ہوگا۔ اور یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ نیک جن جنت کے بھی مستحق ہوں گے۔ یہی حقیقت ہے ، کسی شخص کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اس کے سوا کسی اور چیز کا عقیدہ اختیار کرے۔ اگر کوئی کرتا ہے تو وہ باطل ہوگا اور جو کچھ قرآن کہتا ہے بلاجدال درست ہوگا۔ لہٰذا جو بات جنوں پر صادق ہے وہی انسانوں کا انجام بھی ہوگا۔

یہاں تک تو قرآن نے جنوں کی باتیں ان کے اپنے الفاظ میں نقل کیں۔ لیکن اب باری تعالیٰ کی طرف سے ان کے مقالات کا خلاصہ پیش ہوتا ہے کہ وہ یوں بھی کہتے ہیں کہ جو مخلوق بھی راہ استقامت اختیار کرے گی اللہ کا اس کے ساتھ یہی سلوک ہوگا۔

آیت 15{ وَاَمَّا الْقٰاسِطُوْنَ فَکَانُوْا لِجَہَنَّمَ حَطَبًا۔ } ”اور جو بےانصاف ہیں تو وہ جہنم کا ایندھن بن کر رہیں گے۔“ یہ تو تھا جنات کی اس تقریر کا اقتباس جو انہوں نے قرآن سننے کے بعد اپنی قوم کے لوگوں کے سامنے تبلیغ کی غرض سے کی تھی۔ اس کے بعد خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے کلام کیا گیا ہے۔

آیت 15 - سورۃ الجن: (وأما القاسطون فكانوا لجهنم حطبا...) - اردو