سورہ لیل: آیت 15 - لا يصلاها إلا الأشقى... - اردو

آیت 15 کی تفسیر, سورہ لیل

لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى

اردو ترجمہ

اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La yaslaha illa alashqa

آیت 15 کی تفسیر

لا یصلھا الا الا شقی (15:92) ” اس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بدبخت “۔ اور یہ انتہائی بدبخت وہ ہوگا جس کا نصیبہ تمام انسانوں میں برا ہوگا۔ سوال یہ ہے کہ آگ میں جھلس جانے کے بعد پھر وہ کہاں جائے گا اور اس بدبخت کی مزید تشریح۔

آیت 15{ لَا یَصْلٰـٹہَآ اِلَّا الْاَشْقَی۔ } ”نہیں پڑے گا اس میں مگر وہ جو انتہائی بدبخت ہے۔“ ظاہر ہے جس انسان کو آخری رسول ﷺ کے آجانے کے بعد بھی حقیقت نظر نہ آئی اس سے بڑا بدبخت اور کون ہوسکتا ہے اور اس سے زیادہ جہنم کے گڑھے میں گرنے کا مستحق کون ہوسکتا ہے ؟ کیونکہ اگر کوئی شخص اندھیرے میں یا کم روشنی میں ٹھوکر کھاجائے تو اس کی ٹھوکر کا پھر بھی کچھ نہ کچھ جواز بنتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص دن کی روشنی میں اس وقت راستہ پہچاننے سے انکار کر دے جب سورج نصف النہار پر چمک رہا ہو تو ظاہر ہے اس کے لیے وہ خود ہی قصور وار ہوگا۔

آیت 15 - سورہ لیل: (لا يصلاها إلا الأشقى...) - اردو