سورہ لیل: آیت 16 - الذي كذب وتولى... - اردو

آیت 16 کی تفسیر, سورہ لیل

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

اردو ترجمہ

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allathee kaththaba watawalla

آیت 16 کی تفسیر

الذی ............ وتولی (16:92) ” جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا “۔ یعنی اس کے سامنے دعوت اسلامی پیش کی گئی اور اس نے تکذیب بھی کی اور منہ بھی پھیرا ، حالانکہ اللہ نے حسب وعدہ اسے راستہ دکھانے کے لئے اس کے سامنے دعوت پیش کی تھی اور یہ وعدہ کیا تھا کہ جو شخص بھی دلی خواہش سے اللہ کی طرف آئے گا ، وہ اسے راستہ دکھائے گا۔

آیت 16 - سورہ لیل: (الذي كذب وتولى...) - اردو