سورہ لیل: آیت 18 - الذي يؤتي ماله يتزكى... - اردو

آیت 18 کی تفسیر, سورہ لیل

ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ

اردو ترجمہ

جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allathee yutee malahu yatazakka

آیت 18 کی تفسیر

الذی ........................ یتزکی (18:92) ” جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے “۔ یعنی وہ اپنا مال خرچ کرتا ہے تاکہ اس انفاق سے وہ پاک ہوجائے ، مال خرچ کرنے کا مقصد مال کی پاکیزگی ہے ، دکھاوا یا بڑائی حاصل کرنا نہیں ہے۔ وہ خوشی سے خرچ کرتا ہے اور اس لئے خرچ نہیں کرتا کہ کسی کا اس پر احسان تھا اور وہ اس کا بدلہ چکانا چاہتا تھا ، نہ اس لئے کہ لوگ اس کا شکر ادا کریں ، یہ خالص لو جو اللہ خرچ کرتا ہے ، جو اس کا اعلیٰ رب ہے۔

آیت 18{ الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَـہٗ یَتَزَکّٰی۔ } ”جو اپنا مال دیتا ہے اپنے نفس کو پاک کرنے کے لیے۔“ یعنی مال خرچ کرتے ہوئے دنیاداری کا کوئی مفاد اس کے پیش نظر نہیں ہوتا۔ یہی وجہ تھی کہ حضرت ابوبکر صدیق رض نے حضرت بلال رض کو آزاد کرانے کے لیے امیہ بن خلف کو جب منہ مانگی قیمت ادا کی تو اس پر امیہ خود بھی حیران رہ گیا۔ دوسری طرف حضرت ابوبکر رض کے والد حضرت ابوقحافہ رض آپ رض فتح مکہ کے بعد ایمان لائے تھے نے بھی آپ رض سے گلہ کیا کہ اتنی بڑی رقم تم نے کسی طاقتور غلام پر کیوں نہ خرچ کی جو تمہارے کام بھی آتا ! اس زمانے میں اگر کوئی شخص کسی غلام کو آزاد کراتا تھا تو وہ غلام زندگی بھر اسی شخصیت کے حوالے سے پہچاناجاتا تھا اور اخلاقی لحاظ سے بھی وہ اس کے تابع رہتا تھا۔ عرب رواج کے مطابق ایسے آزاد کردہ غلام کو متعلقہ شخصیت کا مولیٰ کہا جاتا تھا ‘ جیسے حضرت زید بن حارثہ رض اور حضرت ثوبان رض حضور ﷺ کے مولیٰ تھے۔ بہرحال مال خرچ کرنے کا یہ فلسفہ ان لوگوں کی سمجھ سے بالا ہے جن کی نظر ہر وقت دنیا کے مفادات پر رہتی ہے۔

آیت 18 - سورہ لیل: (الذي يؤتي ماله يتزكى...) - اردو