سورۃ المجادلہ: آیت 15 - أعد الله لهم عذابا شديدا... - اردو

آیت 15 کی تفسیر, سورۃ المجادلہ

أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

اردو ترجمہ

اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے، بڑے ہی برے کرتوت ہیں جو وہ کر رہے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

aAAadda Allahu lahum AAathaban shadeedan innahum saa ma kanoo yaAAmaloona

آیت 15 کی تفسیر

اعداللہ .................... یعملون (85 : 51) ” اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب مہیا کررکھا ہے ، بڑے ہی برے کرتوت ہیں جو یہ کررہے ہیں۔ “ اور آگے ہے :

فلھم ........ مھین (85 : 61) ” اس پر ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے “۔ آگے ہے :

آیت 15{ اَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا } ”اللہ نے تیار کر رکھا ہے ان کے لیے سخت عذاب۔“ { اِنَّہُمْ سَآئَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔ } ”یقینا بہت ہی برا ہے وہ طرزعمل جو وہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔“

آیت 15 - سورۃ المجادلہ: (أعد الله لهم عذابا شديدا ۖ إنهم ساء ما كانوا يعملون...) - اردو