سورۃ المومنون: آیت 42 - ثم أنشأنا من بعدهم قرونا... - اردو

آیت 42 کی تفسیر, سورۃ المومنون

ثُمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قُرُونًا ءَاخَرِينَ

اردو ترجمہ

پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قومیں اٹھائیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma anshana min baAAdihim quroonan akhareena

آیت 42 کی تفسیر

ثم انشانا لا یو منون (آیت نمبر 42 : 44)

یہاں پر دعوت اسلامی کی پوری تاریخ کا خلاصہ بیان کردیا جاتا ہے اور اس خلاصے میں اللہ کی اس سنت کو بھی بیان کردیا جاتا ہے جو اس کائنات میں جاری وساری ہے ۔ اس تاریخ کا اغاز قوم نوح اور قوم ہود ” عاد “ سے ہوا اور اختتام حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر ہوا۔ درمیان کے قرون کا یہ خلاصہ تھا اور سنت الہیہ یہ ہے :

ما تسبقا یستاخرون (23 : 33) ” جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا اس نے اسے جھٹلادیا۔ اور جب بھی اقوام نے رسولوں کی تکذیب کی۔

کلما کذبوہ (23 : 33) ” جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا اس نے سے جھٹلا یا “۔ اور جب بھی اقوام نے رسولوں کو جھٹلادیا اللہ نے ان اقوام کو پکڑا۔ یہی اللہ کی سنت پوری انسانی تاریخ میں جاری رہی ہے۔

فاتبعنا بعضھم بعضا (23 : 33) ” ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے “۔ اور نا کی بلاکتوں کے بعد صرف عبرت ہی باقی رہی اور کچھ بھی نہ رہا۔

وجعلنھم احادیث (23 : 33) ” حتیٰ کہ بس ان کو افسانہ بنا کر رکھ چھوڑا “۔ لوگوں کے اندر ان کی عبرت انگیز کہانیاں ہی رہ گئیں۔ یہ تخلیص بھی ایک توہین آمیز ملک بدری اور پھٹکار پر ختم ہوتی ہے کہ دور ہوجائیں ایسے نالائق۔

فبعد القوم لل یومنون (23 : 33) ” پھٹکاران لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے “۔

اس کے بعد حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے قصے کی ایک تخلیص دی جاتی ہے اور یہ روئیداد بھی اسی ہدف کی طرف اسی انداز میں یوں بڑھتی ہے۔

اکثریت ہمشہ بدکاروں کی رہی ان کے بعد بھی بہت سی امتیں اور مخلوق آئی جو ہماری پیدا کردہ تھی۔ ان کی پیدائش سے پہلے ان کی اجل جو قدرت نے مقرر کی تھی، اسے اس نے پورا کیا نہ تقدیم ہوئی نہ تاخیر۔ پھر ہم نے پے درپے لگاتار رسول بھیجے۔ ہر امت میں پیغمبر آیا اس نے لوگوں کو پیغام الٰہی پہنچایا کہ ایک اللہ کی عبادت کرو اس کے ماسوا کسی کی پوجا نہ کرو۔ بعض راہ راست پر آگئے اور بعض پر کلمہ عذاب راست آگیا۔ تمام امتوں کی اکثریت نبیوں کی منکر رہی جیسے سورة یاسین میں فرمایا آیت (يٰحَسْرَةً عَلَي الْعِبَادِ ڱ مَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ 30؀) 36۔ يس :30) افسوس ہے بندوں پر ان کے پاس جو رسول آیا انہوں نے اسے مذاق میں اڑایا۔ ہم نے یکے بعد دیگرے سب کو غارت اور فنا کردیا آیت (وَكَمْ اَهْلَكْنَا مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْۢ بَعْدِ نُوْحٍ ۭوَكَفٰى بِرَبِّكَ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِيْرًۢا بَصِيْرًا 17؀) 17۔ الإسراء :17) نوح ؑ کے بعد بھی ہم نے کئی ایک بستیاں تباہ کردیں۔ انہیں ہم نے پرانے افسانے بنادیا وہ نیست ونابود ہوگئے اور قصے ان کے باقی رہ گئے۔ بےایمانوں کے لئے رحمت سے دوری ہے۔

آیت 42 - سورۃ المومنون: (ثم أنشأنا من بعدهم قرونا آخرين...) - اردو