سورۃ المرسلات: آیت 17 - ثم نتبعهم الآخرين... - اردو

آیت 17 کی تفسیر, سورۃ المرسلات

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْءَاخِرِينَ

اردو ترجمہ

پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma nutbiAAuhumu alakhireena

آیت 17 کی تفسیر

آیت 17{ ثُمَّ نُتْبِعُہُمُ الْاٰخِرِیْنَ۔ } ”پھر ہم ان کے پیچھے لگاتے رہے بعد میں آنے والوں کو۔“ اس سے نوع انسانی کی مختلف نسلوں کا یکے بعد دیگرے معمول کے مطابق دنیا میں آنا بھی مراد ہے اور ایک قوم کی تباہی کے بعد اس کی جگہ دوسری قوم کا اٹھایا جانا بھی۔ جیسے قوم نوح علیہ السلام کی ہلاکت کے بعد قوم عاد اور قوم عاد کی بربادی کے بعد قوم ثمود کو پیدا کیا گیا۔

آیت 17 - سورۃ المرسلات: (ثم نتبعهم الآخرين...) - اردو