سورۃ المرسلات: آیت 18 - كذلك نفعل بالمجرمين... - اردو

آیت 18 کی تفسیر, سورۃ المرسلات

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ

اردو ترجمہ

مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kathalika nafAAalu bialmujrimeena

آیت 18 کی تفسیر

کذلک ................ مین (18:77) ” مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں “۔ یہ تو اللہ کی سنت جاریہ ہے۔ کبھی رکتی نہیں ، کبھی اپنا راستہ بدلتی نہیں۔ جب مجرمین جان لیتے ہیں کہ ان کا انجام ان دور کے مجرمین اور قریب کے مجرمین والا ہونے والا ہے تو ان پر ہلاکت کی بددعا آتی ہے اور اللہ کی طرف سے بددعا تو حکم ہلاکت ہوتی ہے۔

آیت 18 - سورۃ المرسلات: (كذلك نفعل بالمجرمين...) - اردو