سورۃ المرسلات: آیت 9 - وإذا السماء فرجت... - اردو

آیت 9 کی تفسیر, سورۃ المرسلات

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ

اردو ترجمہ

اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waitha alssamao furijat

آیت 9 کی تفسیر

آیت 9{ وَاِذَا السَّمَآئُ فُرِجَتْ۔ } ”اور جب آسمان میں شگاف پڑجائیں گے۔“ ایسی آیات ہمارے لیے آیات متشابہات کا درجہ رکھتی ہیں۔ البتہ توقع کی جاسکتی ہے کہ جیسے جیسے سائنسی ترقی کی بدولت انسان کی معلومات بڑھیں گی ‘ ان آیات کا مفہوم بتدریج واضح ہوتا چلا جائے گا۔

آیت 9 - سورۃ المرسلات: (وإذا السماء فرجت...) - اردو