سورۃ المطففین: آیت 12 - وما يكذب به إلا كل... - اردو

آیت 12 کی تفسیر, سورۃ المطففین

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

اردو ترجمہ

اور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama yukaththibu bihi illa kullu muAAtadin atheemin

آیت 12 کی تفسیر

آیت 12{ وَمَا یُکَذِّبُ بِہٖٓ اِلَّا کُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ۔ } ”اور نہیں جھٹلاتا اس دن کو مگر وہی کہ جو حد سے بڑھنے والا گناہگار ہے۔“ ایسا شخص سزا و جزا کے دن کو دراصل اس لیے جھٹلاتا ہے کہ وہ اپنے گناہوں اور حرام خوریوں کی وجہ سے اس دن کے احتساب کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔ چناچہ جس طرح بلی سے بچنے کے لیے کبوتر اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے اسی طرح یوم حساب کی جواب دہی سے بچنے کے لیے ایسے لوگ اس دن کے وقوع کا ہی انکار کردیتے ہیں۔

آیت 12 - سورۃ المطففین: (وما يكذب به إلا كل معتد أثيم...) - اردو