سورہ مزمل: آیت 16 - فعصى فرعون الرسول فأخذناه أخذا... - اردو

آیت 16 کی تفسیر, سورہ مزمل

فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذْنَٰهُ أَخْذًا وَبِيلًا

اردو ترجمہ

(پھر دیکھ لو کہ جب) فرعون نے اُس رسول کی بات نہ مانی تو ہم نے اس کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑ لیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

FaAAasa firAAawnu alrrasoola faakhathnahu akhthan wabeelan

آیت 16 کی تفسیر

آیت 16{ فَعَصٰی فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ } ”پس فرعون نے نافرمانی کی ہمارے رسول علیہ السلام کی“ { فَاَخَذْنٰـہُ اَخْذًا وَّبِیْلًا۔ } ”تو ہم نے پکڑ لیا اس کو بڑے وبال والی پکڑ۔“ اب تم خود ہی سوچو کہ اللہ کے رسول علیہ السلام کو جھٹلا کر اگر فرعون جیسا مطلق العنان بادشاہ نہیں بچ پایا تھا اور اسی جرم کی پاداش میں اگر عاد وثمود جیسی طاقتور قوموں کو نیست و نابود کردیا گیا تھا تو تم لوگ اللہ کے رسول ﷺ کو جھٹلا کر کیسے بچے رہو گے !

آیت 16 - سورہ مزمل: (فعصى فرعون الرسول فأخذناه أخذا وبيلا...) - اردو