سورہ مزمل: آیت 7 - إن لك في النهار سبحا... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورہ مزمل

إِنَّ لَكَ فِى ٱلنَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا

اردو ترجمہ

دن کے اوقات میں تو تمہارے لیے بہت مصروفیات ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna laka fee alnnahari sabhan taweelan

آیت 7 کی تفسیر

ان لک .................... طویلا (73:7) ” دن کے اوقات میں تو تمہارے لئے بہت مصروفیات ہیں “۔ لہٰذا دن کو ان مصروفیات میں گزرنا چاہئے اور رات کو اللہ کے لئے مختص کرنا چاہئے اور نماز اور ذکر میں مصروف رہنا چاہئے۔

آیت 7{ اِنَّ لَکَ فِی النَّہَارِ سَبْحًا طَوِیْلًا۔ } ”یقینا دن کے اوقات میں تو آپ ﷺ کے لیے بڑی مصروفیات ہیں۔“ دن کے اوقات میں تو آپ ﷺ کو بہت سی دوسری مصروفیات کا سامنا ہوتا ہے۔ دعوت کے سلسلے میں طرح طرح کے لوگوں سے ملنا اور ان کی کڑوی کسیلی باتیں سننا بذات ِخود ایک تکلیف دہ عمل ہے۔ ان مصروفیات میں آپ ﷺ کی توجہ بٹی رہتی ہے۔ لیکن رات کی تنہائیوں میں تو بس آپ ﷺ ہیں اور آپ ﷺ کا رب ہے۔ اس وقت آپ ﷺ پوری توجہ اور دلجمعی سے اپنے رب کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔

آیت 7 - سورہ مزمل: (إن لك في النهار سبحا طويلا...) - اردو