سورہ الواقیہ: آیت 78 - في كتاب مكنون... - اردو

آیت 78 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

فِى كِتَٰبٍ مَّكْنُونٍ

اردو ترجمہ

ایک محفوظ کتاب میں ثبت

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fee kitabin maknoonin

آیت 78 کی تفسیر

آیت 78{ فِیْ کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ } ”ایک چھپی ہوئی کتاب میں۔“ یہ قرآن کریم ایک پوشیدہ کتاب میں محفوظ ہے۔ سورة الزخرف کی آیت 4 میں اس کتابٍ مَّکْنُوْنٍ کو اُمِّ الْـکِتَاب کا نام دیا گیا ہے : { وَاِنَّہٗ فِیْٓ اُمِّ الْـکِتٰبِ لَدَیْنَا لَـعَلِیٌّ حَکِیْمٌ۔ } ”اور یہ اُمّ الکتاب میں ہے ہمارے پاس بہت بلند وبالا ‘ بہت حکمت والی !“ جبکہ سورة البروج میں یہی مضمون اس طرح بیان ہوا ہے : { بَلْ ھُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ - فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۔ } ”بلکہ یہ قرآن عظیم الشان کتاب ہے۔ لوحِ محفوظ میں لکھا ہوا۔“

آیت 78 - سورہ الواقیہ: (في كتاب مكنون...) - اردو