سورہ الواقیہ: آیت 95 - إن هذا لهو حق اليقين... - اردو

آیت 95 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ

اردو ترجمہ

یہ سب کچھ قطعی حق ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna hatha lahuwa haqqu alyaqeeni

آیت 95 کی تفسیر

ان ھذا ............ العظیم (69) (6 5:5 9 تا 69) ” یہ سب کچھ قطعی حق ہے ، پس اے نبی اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ “

یہ آخری پر سوز تلقین ہے۔ سچائی کے پلڑے میں وزن ڈالا جاتا ہے۔ قلب مومن نے حق الیقین کرلیا ہے کہ واقعہ سچ ہے اور ہونے والا ہے۔ سورة ختم ہوتی ہے اور حکم دیا جاتا ہے۔” رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو “ اور اسی سے نماز میں سبحان ربی العظیم جاری ہوا۔

آیت 95{ اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِ۔ } ”یقینا یہ سب کچھ قطعی حق ہے۔“ بیشک یہ ساری باتیں سچی اور یقینی ہیں۔ یہ سب تفصیلات جو اس سورت میں بیان ہوئی ہیں ان کے بارے میں تمہیں یقین ہونا چاہیے کہ یہ سب کچھ ہو کر رہنا ہے۔ قیامت کے دن تمام نوع انسانی کو مذکورہ بالا تین گروہوں میں تقسیم کر کے ہر گروہ کے افراد کو ان کے اعمال و اعتقادات کے مطابق بدلہ دیا جانا ہے۔

آیت 95 - سورہ الواقیہ: (إن هذا لهو حق اليقين...) - اردو