سورہ نازیہ: آیت 26 - إن في ذلك لعبرة لمن... - اردو

آیت 26 کی تفسیر, سورہ نازیہ

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰٓ

اردو ترجمہ

درحقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna fee thalika laAAibratan liman yakhsha

آیت 26 کی تفسیر

آیت 26{ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَعِبْرَۃً لِّمَنْ یَّخْشٰی۔ } ”یقینا اس میں عبرت ہے اس کے لیے جو ڈرتا ہے۔“ اشتقاقی اعتبار سے لفظ ”عبرت“ کا تعلق ”عبور“ سے ہے ‘ اور عبور کے معنی ہیں دریا وغیرہ کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جانا۔ اس حوالے سے لفظ عبرت کے معنی ایک چیز کو دیکھ کر اس سے ملتی جلتی کسی دوسری چیز کی حقیقت کو سمجھنے اور اس خاص معاملے میں سبق حاصل کرنے کے ہیں۔

آیت 26 - سورہ نازیہ: (إن في ذلك لعبرة لمن يخشى...) - اردو