سورہ نازیہ: آیت 36 - وبرزت الجحيم لمن يرى... - اردو

آیت 36 کی تفسیر, سورہ نازیہ

وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ

اردو ترجمہ

اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waburrizati aljaheemu liman yara

آیت 36 کی تفسیر

وبرزت ................ یری (32:79) ” ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی “۔ اب یہ نظروں سے اوجھل نہ ہوگی۔ ہر دیکھنے والا اسے دیکھ سکے گا۔ لفظ ” برزت “ میں لفظی تشدید اور معنوی تشدید دونوں ملحوظ ہیں ، اس لفظ کے ذریعہ ہر نظر کے سامنے منظر لایا گیا ہے اور پھر لفظ کا ترنم بھی۔

آج ہر کسی کا انجام مختلف ہوگا اور اللہ کا نظام کائنات اور نظام آزمائش اور پہلی زندگی کے مقاصد کھل کر سامنے آجائیں گے۔

آیت 36 - سورہ نازیہ: (وبرزت الجحيم لمن يرى...) - اردو