سورہ نحل: آیت 16 - وعلامات ۚ وبالنجم هم يهتدون... - اردو

آیت 16 کی تفسیر, سورہ نحل

وَعَلَٰمَٰتٍ ۚ وَبِٱلنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ

اردو ترجمہ

اس نے زمین میں راستہ بتانے والی علامتیں رکھ دیں، اور تاروں سے بھی لوگ ہدایت پاتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

WaAAalamatin wabialnnajmi hum yahtadoona

آیت 16 کی تفسیر

آیت 16 وَعَلٰمٰتٍ ۭ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُوْنَ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی مدد کے لیے زمین میں طرح طرح کی علامتیں بنائیں تاکہ مختلف علاقوں اور راستوں کی پہچان ہو سکے۔ اسی طرح آسمان کے ستاروں کو بھی سمتوں اور راستوں کے تعین کا ایک ذریعہ بنا دیا۔ پرانے زمانے میں سمندری اور صحرائی سفر رات کے وقت ستاروں کی مدد سے ہی ممکن ہوتے تھے۔

آیت 16 - سورہ نحل: (وعلامات ۚ وبالنجم هم يهتدون...) - اردو