سورہ نحل: آیت 21 - أموات غير أحياء ۖ وما... - اردو

آیت 21 کی تفسیر, سورہ نحل

أَمْوَٰتٌ غَيْرُ أَحْيَآءٍ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ

اردو ترجمہ

مردہ ہیں نہ کہ زندہ اور ان کو کچھ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کب (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھایا جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Amwatun ghayru ahyain wama yashAAuroona ayyana yubAAathoona

آیت 21 کی تفسیر

آیت 21 اَمْوَاتٌ غَيْرُ اَحْيَاۗءٍ ۚ وَمَا يَشْعُرُوْنَ ۙ اَيَّانَ يُبْعَثُوْنَ جن اولیاء اللہ کے ناموں پر انہوں نے بت بنا رکھے ہیں وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں وہ فوت ہوچکے ہیں اور انہیں کچھ معلوم نہیں کہ قیامت کب برپا ہوگی اور کب انہیں دوبارہ اٹھایا جائے گا۔

آیت 21 - سورہ نحل: (أموات غير أحياء ۖ وما يشعرون أيان يبعثون...) - اردو