سورہ نجم: آیت 14 - عند سدرة المنتهى... - اردو

آیت 14 کی تفسیر, سورہ نجم

عِندَ سِدْرَةِ ٱلْمُنتَهَىٰ

اردو ترجمہ

سدرۃالمنتہیٰ کے پاس اُس کو دیکھا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AAinda sidrati almuntaha

آیت 14 کی تفسیر

آیت 14{ عِنْدَ سِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰی۔ } ”سدرۃ المنتہیٰ کے پاس۔“ یہ ساتویں آسمان پر وہ مقام ہے جس سے آگے کسی مخلوق کو جانے کی اجازت نہیں۔ اس انتہائی حد کی علامت بیری کا وہ درخت ہے جسے آیت میں ”سِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰی“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس مقام کی کیفیت اور نوعیت ہمارے تصور سے ماوراء ہے۔ معراج کے موقع پر ”سِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰی“ پر حضرت جبرائیل علیہ السلام اپنی اصل ملکوتی شکل میں ظاہر ہوئے اور آگے جانے سے معذرت کرلی۔

آیت 14 - سورہ نجم: (عند سدرة المنتهى...) - اردو