سورہ رحمن: آیت 74 - لم يطمثهن إنس قبلهم ولا... - اردو

آیت 74 کی تفسیر, سورہ رحمن

لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ

اردو ترجمہ

اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Lam yatmithhunna insun qablahum wala jannun

آیت 74 کی تفسیر

لم ............ جان (55:4 7) ” ان جنتیوں سے پہلے کبھی کسی انسان یا جن نے ان کو نہ چھوا ہوگا۔ “

اور ان جنتوں کے لوگ تو ان کے حالات یوں ہوں گے۔

آیت 74{ لَمْ یَطْمِثْہُنَّ اِنْسٌ قَبْلَہُمْ وَلَا جَآنٌّ۔ } ”نہیں چھوا ہوگا ان سے پہلے انہیں نہ کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے۔“ یہاں خصوصی طور پر جن اور انسان کے ذکر سے بھی میری اس رائے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ جنوں اور انسانوں کے لیے الگ الگ جنتوں کا بیان ہے۔ اس اعتبار سے آیت کا مفہوم یہ ہوگا کہ جنوں کی جنت کی حوروں کو ان کے خاوندوں سے پہلے کسی جن نے نہیں چھوا ہوگا اور انسانوں کی جنت کی حوروں کو قبل ازاں کسی انسان نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا۔

آیت 74 - سورہ رحمن: (لم يطمثهن إنس قبلهم ولا جان...) - اردو