سورہ الصافات: آیت 79 - سلام على نوح في العالمين... - اردو

آیت 79 کی تفسیر, سورہ الصافات

سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَٰلَمِينَ

اردو ترجمہ

سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Salamun AAala noohin fee alAAalameena

آیت 79 کی تفسیر

سلم علی نوح۔۔۔۔۔ المحسنین (37: 80) ” سلام ہے نوح پر تمام دنیا والوں میں۔ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزاء دیا کرتے ہیں “۔ اللہ کے سلام کے بعد اور کیا جزاء درکار ہے کسی بندے کو۔ اور تمام جہاں میں قیامت تک کسی کے نام کو باقی رکھنے کے بعد اور کیا انعام ہے کسی بندے کے لیے۔ احسان اور اس کے بعد انعام کا حقیقی سبب بہرحال ایمان ہے ۔ اس لیے کہا گیا۔

انہ من عبادنا المومنین (37: 81) ” درحقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا “۔ اور یہی جزاء ہے اہل

ایمان کی۔ رہے وہ لوگ جو قوم نوح سے غیر مومن تھے تو ان پر اللہ نے ہلاکت اور فنا لکھ دی تھی۔

آیت 79{ سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْْعٰلَمِیْنَ } ”سلام ہو نوح علیہ السلام پر تمام جہانوں میں !“

آیت 79 - سورہ الصافات: (سلام على نوح في العالمين...) - اردو